کمل ہاسن سے پولیس کی پوچھ تاچھ

   

چینائی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تمل اداکار کمل ہاسن آج اپنے آنے والی فلم ’’انڈین 2‘‘ کی شوٹنگ کے دوران 3 افراد کی ہلاکت کے سلسلے میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے حادثہ سے متعلق سوالات کئے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا فلم کی شوٹنگ کے دوران 20 فروری کو پیش آئے اس حادثہ میں کرین کے کریش ہوجانے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا ، آرٹ اسسٹنٹ چندرن اور پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو ہلاک ہوگئے تھے۔ سیاسی پارٹی ’’مکل نیدھی میم ‘‘(ایم این ایم) کے بانی کمل ہاسن کو سنٹرل کرائم برانچ کی جانب سے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔