ہندوستانی نژاد ہیرس نے کاغذات داخل کردئے
واشنگٹن : ہندوستانی نژاد موجودہ نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کو نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف خود کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی امیدواری سے متعلق درخواستوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس موقع پر کملا ہیرس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نومبر میں ان کی گراس روٹ مہم جیت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک ووٹ حاصل کرتے ہوئے جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گی۔واضح رہے کہ موجودہ صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں صدارتی انتخاب سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ سابق صدر بارک اوباما نے کہا کہ وہ اس عہدے کی مستحق ہیں اور نومبر کے انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ ایسا لگتا ہے کہ انتخابی مہم میں اوباما جوڑے کی حمایت سے جان آگئی ہے۔ دوسری جانب سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔شیاملا گوپالن ، کملا ہیرس کی ماں تھیں جن کا تعلق چنائی،ٹاملناڈو سے ہے۔ وہ ماہر حیاتیات اور شہری حقوق کی کارکن تھیں۔ شرمیلا گوپالن نے کئی دہے قبل امریکہ منتقل ہونے کے بعد ڈونالڈ ہریس سے شادی کرلی۔انھیں دو لڑکیاں ہوئیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے باضابطہ دستخط شدہ کاغذات جمع کرادیے ۔59 سالہ کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے باہر نکلنے کے اعلان کے بعد اپنی مہم کا آغاز کیا تھا جب کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں اگر کملا ہیرس کامیاب ہوئیں تو وہ نہ صرف امریکہ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی بلکہ صدارتی دفتر سنبھالنے والی پہلی انڈین امریکن بھی ہوں گی۔