کملا ہیرس سے مودی کی آج ملاقات

   

واشنگٹن : نائب صدر امریکہ کملا ہیرس اور وزیراعظم نریندر مودی کی 23 ستمبر کو یہاں ملاقات ہوگی جس کے ایک روز بعد وزیراعظم ہند صدر جوبائیڈن کے ساتھ پہلی مرتبہ باہمی اجلاس منعقد کریں گے۔ بائیڈن سے ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس میں کواڈ سمٹ بھی منعقد ہوگی۔ 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں بائیڈن نے پہلے باہمی اجلاس کے لئے مودی کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ نائب صدر ہیرس اور وزیراعظم مودی مختلف موضوعات پر بات کریں گے۔