واشنگٹن : امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس پیر کو اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیں گی ۔ دو دن بعد وہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کے ساتھ نائب صدر کا حلف لیں گی ۔ کیلیفورنیا کی گورنر گیون نیوسم ہیرس کی میعاد کے آخری دو سال خدمات انجام دینے کیلئے کیلیفورنیا کی سکریٹری آف اسٹیٹ الیکس پڈیلا کو نامزد کریں گے ۔