لندن: برطانوی ایوان بالا ہاؤز آف لارڈس کے 82 سالہ رکن جان کلکونی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کا نام معلوم نہ ہونے پر انہیں ہندوستانی کہا، جس کے بعد ان پر شدید تنقیدیں ہورہی ہیں۔ کلکونی نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ اگر جوبائیڈن آگے بڑھ جائیں اور ان کے بعد ایک ہندوستانی امریکہ کا صدر بن جائے تو پھر ان کا نائب صدر کون ہوگا۔ اس بیان پر تنقیدوں کا سامنا کرنے والے کلکونی نے دوبارہ ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ میرے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا ہے ۔ امریکی نائب صدر کا نام مجھے معلوم نہیں تھا جس پر میں نے انہیں بظاہر خد وخال کی بنیاد پر ہندوستانی کہا ۔ ٹوئیٹ کرنے والوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ برطانوی ایوان بالا کے رکن کو امریکہ کی نائب صدر کا نام تک نہیں معلوم ہے۔