کملا ہیریس کا انتخاب کرکے جوبائیڈن نے بہترین کام کیا : اوباما

,

   

٭ واشنگٹن ۔ سابق صدر امریکہ بارک اوباما نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ہندوستانی نژاد سنیٹر کملا ہیرس کا بطور نائب صدر امیدوار کے طور پر انتخاب کرکے بہترین کام انجام دیا ہے۔ کسی بھی صدر کا سب سے اہم فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے نائب کا انتخاب کرے۔ اوباما نے کہا کہ کملا ہیریس کو وہ (اوباما) عرصہ دراز سے جانتے ہیں اور یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ وہ نائب صدر کے عہدہ کیلئے ایک موزوں ترین شخصیت ہیں۔