کملاپورم دیہات میں ماؤسٹوں کے پوسٹرس

   

منوگرو ۔ 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماؤسٹوں کے دیواروں پر چسپاں کئے جانے والے پوسٹرس منوگرو علاقہ میں ( سابق ضلع کھمم ) میں دیکھے گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مقامی شہریوں میں دہشت پھیل گئی ہے ۔ اطلاع کے بموجب ان میں نکسلائٹس کے مطالبات کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ کملاپورم علاقہ اور قصبہ میں درختوں کے کاٹنے پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ قریبی ضلع کے بعض علاقوں میں ریت کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ حالیہ عرصہ میں ماؤسٹ نے اپنے وجود کا پناپاکا اسمبلی حلقہ میں پوسٹرس چسپاں کرنے کے ذریعہ ثبوت دیتے رہے ہیں ۔ ایک پوسٹر میلی پاکا بنجارہ علاقہ میں دیکھا گیا جو اشواپورم منڈل میں واقع ہے ۔ اسی طرح چار ماؤسٹوں نے ملے پلی ریت کیمپ سے ربط پیدا کرتے ہوئے انتباہ دیا ۔ چند دن قبل 40 ماؤسٹوں کا ایک گروپ جنگل میں بُگا کے قریب گھومتا ہوا دیکھا گیا ۔ پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی جس پر وہ جنگلات علاقہ سے چلے گئے ۔ دیوار پر چسپاں پوسٹر میں تحریر ہے کہ عہدیداروں کو غیرقانونی ریت کانکنی پر ایک امتناع عائد کرنا چاہئے تاکہ غریب عوام کو بچایا جاسکے جن کا استحصال بنودورو علاقہ کے قائدین کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہورہا ہے ۔ پوسٹر میں اُن افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جن کی اراضی بھدرا دری تھرمل پاؤر اسٹیشن پراجکٹ کیلئے حاصل کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ خانگی تعلیمی اداروں کو طلبہ کا استحصال کرنے سے روک دیا جانا چاہئے ۔ کیونکہ وہ فیس میں من مانی تبدیلی کرتے رہے ہیں ۔