واشنگٹن: صدر جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے اور اس کی جگہ کملاہیریس کی امیدواری کی حمایت کرنے کے بعد ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہیکہ امریکی نائب صدر کملاہیریس ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے دو فیصد آگے ہیں۔Reuters/Ipsos کی طرف سے کرائے جانے والے پول کے دوران پیر اور منگل کو رائے لی گئی۔ یہ سروے ریپبلکن نیشنل کنونشن کے بعد کرایا گیا۔ جہاں ٹرمپ نے جمعرات کو صدارتی انتخابات کیلئے پارٹی کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔کملاہیریس کی مہم کا کہنا ہیکہ انہیں ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ رجسٹرڈ ووٹرز کے سروے میں تین فیصد پوائنٹس کی غلطی کے ساتھ ٹرمپ کو 44 فیصد سے 42 فیصد تک لے گئے۔