کمود سینی نے گولڈ پر لگایا نشانہ

   

سوون: ہندوستانی تیر انداز کمود سینی نے ہفتہ کو تیر اندازی ایشیا کپ 2024 کے تیسرے مرحلے میں خواتین کے کمپاؤنڈ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ ہفتہ کو سینی کی جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی تیر اندازوں نے ٹورنامنٹ میں کل پانچ تمغے اپنے نام کرلئے ہیں۔ 17سالہ کمود سینی نے خواتین کے کمپاؤنڈ تیر اندازی گولڈ فائنل میں جنوبی کوریا کی پارک یرِن کو 143-140 سے شکست دی۔ ہندوستانی تیر انداز نے پہلے ہی راؤنڈ میں 28-26 کی برتری حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے اپنی برتری کو 58-55 تک بڑھایا لیکن تیسرے راؤنڈ میں وہ 86-84پر آگئیں۔ کمود چوتھے راؤنڈ میں چار پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔