کیا آپ نے سوچا ہے کہ اگر آپ نے اپنی کمپنی میں دئے گئے ٹارگیٹ کو مکمل نہیں کیا ہے تو آپ کو کیا سزا مل سکتی ہے؟ اگر نہیں، تو یہ ویڈیو آپ کے لئے ہے۔ یہ ویڈیو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ جن لوگوں نے اپنے سالانہ ٹارگیٹ کو مکمل نہیں کیا انہیں گھٹنوں پر سڑک پر چلنا پڑ رہا ہے۔
جنوبی جائنا مارنگ پوسٹ کے مطابق، یہ ویڈیو چین کے شینڈونگ کا ہے۔ اس میں سب سے آگے ایک شخص چل رہا ہے جس کے ہاتھ میں کمپنی کا جھنڈا ہے۔ اس شخص کے پیچھے باقی لوگ گھٹنوں پر چل رہے ہیں اور ان کے ہاتھ بھی زمین پر ہی ہیں۔
یہ سب تب تک ہوتا رہتا ہے جب تک پولیس نے اسے روکا نہیں۔ خبر کے مطابق کپمنی کچھ وقت کے لئے بند ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں یہ سامنے آیا تھا کہ ملازمین کو ایک خاتون نے لائن میں کھڑے کر کے طمانچے مارے تھے۔ ان ملازمین نے صحیح سے کام نہیں کیا تھا۔
اس طرح کے ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے شدید غصہ کا اظہار کیا تھا۔ لوگوں نے کہا کہ ملازمین کو اس طرح بےعزت کرنے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہئے۔