کمپیوٹر کورس کی تربیت کیلئے اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں مطلوب

   

نظام آباد :22؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے ضلع نظام آباد میں میناریٹیز طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو پیشہ وارانہ روزگار سے مربوط اکاؤنٹ اسٹنٹ ویتھ ٹیلی اینڈ جی ایس ٹی، تعلیمی قابلیت میٹرک انٹرمیڈیٹ اور فرنٹ آفس ایگزیکٹو ویتھ ایم ایس تعلیمی قابلیت میٹرک رکھی گئی ہے سہ ماہی کورس میں داخلو ں کے لئے امیدوار وں سے درخواستیں مطلوب ہیں ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر ڈی رمیش نے اپنے جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا ک عمر 18تا 35 سال کے درمیان ہو درخواست دینے کے اہل ہیں شہر ی علاقہ کے لئے دو لاکھ آور دیہی علاقہ کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار سالانہ آمدنی رکھی گئی ہر ایک کورس کے لئے(30) نشستیں مختص کی گئی ہے یہ ٹریینگ لنک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام دی جائے گی دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد جدید کلکٹریٹ کامپلیکس سکنڈ فلور نظام آباد پر 25 مارچ تک راست طور پر داخل کرسکتے ہیں۔