کمیلا تاجپوشی کے دوران متنازعہ کوہِ نور تاج نہیں پہنیں گی

   

لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا متنازعہ کوہ نور ہیرے سے مزین تاج نہیں پہنیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس کے بیان میں کہا گیا ہیکہ 6 مئی کو کوئین کانسورٹ، کمیلا کی تاجپوشی کی جائے گی جس میں ملکہ کمیلا کو کوئین میری کا تاج پہنایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق یہ تاج 1911 میں کنگ جارج ششم کی اہلیہ نے پہنا تھا، تاجپوشی سے قبل کوئین میری کے تاج میں ضروری رد وبدل کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق کوہ نور کا تاج آخری بار چارلس کی دادی نے اپنی تاجپوشی کے دوران پہنا تھا۔