کنارا کیاپیٹل سے چھوٹی اور متوسط صنعتوں کو 800 کروڑ کے قرض کا منصوبہ

   

حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) چھوٹی اور متوسط صنعتوں کو مالی امداد فراہم کرنے والی کمپنی کنارا کیاپیٹل نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں جاریہ مالیاتی سال ہزاروں چھوٹی اور متوسط صنعتوں کو 800 کروڑ سے زائد کے قرض کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی نے 2016 میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اپنی کارکردگی کا آغاز کیا اور تاحال 20 ہزار سے زائد مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کو شہری اور نیم شہری علاقوں میں بزنس لون فراہم کرچکی ہے۔ کنارا کیاپیٹل نے تلگو ریاستوں میں مالیاتی سال 2022 اور2023 کے دوران کاروبار میں 190 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔ مائیکرو اور چھوٹی و متوسط صنعتوں کو قرض کی فراہمی سے نہ صرف آمدنی بلکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں تاحال 1200 کروڑ روپئے چھوٹی اور متوسط صنعتوں کے قیام کے لیے بطور قرض جاری کی ہے ۔ر