کنال گھوش پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث: پارتھاچٹرجی

   

کولکاتا : ترنمول کانگریس سے برطرف اور جیل میں بند سابق ریاستی وزیر پارتھا چٹرجی نے کہا کہ کنال گھوش اپوزیشن پارٹیوں سے زیادہ ترنمول کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی کو اساتذہ تقرری گھوٹالہکیس کی سماعت کے لیے جمعہ کو سٹی سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ احاطے عدالت میں پارتھوں چٹرجی نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کنال گھوش کے خلاف سخت بیان جاری کیا ہے ۔ بدھ کی سہ پہر کو ترنمول کانگریس نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کنال کو پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد جمعرات کو کنال گھوش کو ترنمول کانگریس کے پانچویں مرحلے کے اسٹار مہم چلانے والوں کے ناموں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اعلیٰ قیادت نے کنال کو پارٹی عہدے سے اور اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست سے ہٹانے پر اتفاق کیا۔ اس بار کنال کے ایک وقت کے ساتھی پارتھاچٹرجی نے کہا کہ جب میں باہر تھا اس وقت بھی کنال گھوش ہماری پارٹی کو اپوزیشن پارٹیوں سے زیادہ نقصان پہنچا رہے تھے اور اب وہیں کام کررہے ہیں۔پارتھاچٹرجی کو ای ڈی نے 23 جولائی 2022 کو بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ پریڈنسی جیل میں قید ہیں۔ پارتھوں کی گرفتاری کے بعد ان کی وزارت ختم ہو گئی۔ ترنمول قیادت نے انہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے نکال دیا۔ اس وقت کنال کو پارتھ پر کئی بار حملہ کرتے دیکھا گیا تھا۔ کنال گھوش اور پارتھاچٹرجی کے درمیان رشتہ کبھی بھی اچھے نہیں تھے ۔جب کنال گھوش شاردا کیس میں جیل میں تھے ۔