نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) کناڈا کے وینکووور میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ کیلگری یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہندوستانی طالبہ تانیہ تیاگی کی موت ہوگئی ہے ۔سفارت خانہ نے طالبہ کی موت کی وجہ نہیں بتائی لیکن کہا کہ وہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے اور سوگوار خاندان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وکیل اشو تیاگی نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تانیہ تیاگی کی موت 17 جون کو ‘ہارٹ اٹیک’ سے ہوئی تھی۔ تاہم اس پوسٹ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تانیہ تیاگی کا شمال مشرقی دہلی سے ہے اور پڑھائی کے لیے کناڈا گئی تھی۔ تانیہ تیاگی کے اہل خانہ نے وزیر اعظم سے ان کی لاش وطن واپس لانے میں مدد کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں کناڈا میں چار ہندوستانی طلبہ کی موت ہو چکی ہے ۔