کناڈا کیلئے انڈیا فلائٹس پر پابندی میں توسیع

   

ٹورنٹو: کناڈا نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر ہندستان سے براہ راست مسافربردار پروازوں پر عائد پابندی 21 ستمبر تک بڑھا دی ہے ۔کناڈا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہاکہ کناڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے صحت عامہ کے نئے مشورے کی بنیاد پرکناڈاا کا محکمہ ٹرانسپورٹ ‘نوٹس ٹو ایئرمین’ (این او ٹی اے ایم) کی توسیع کررہا ہے جس کے تحت ہندستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست کمرشیل اور پرائیویٹ مسافربردار پروازوں پر 21 ستمبر تک پابندی عائد کردی گئی ہے ۔