کنٹراکٹ لکچررز کے مسائل حل کرنے سبیتا اندرا ریڈی کا تیقن

   

حیدرآباد ۔ /15 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اسمبلی میں تیقن دیا کہ کنٹراکٹ لکچررز کے تبادلے کئے جائیں گے ۔ اس مسئلہ کا انسانی ہمدردی کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں مقدمات زیر تصفیہ ہونے کی وجہ سے حکومت کے اقدام میں تاخیر ہوئی ہے ، انہوں نے مقدمات سے دستبرداری پر زور دیا تاکہ مسئلہ کو حل کیا جاسکے ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ حکومت نے جونیئر اور ڈگری کالجس کے کنٹراکٹ لکچررس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے جس سے کنٹراکٹ لکچررس کو راحت ہوئی ہے۔ کالجس میں کام کرنے والی خواتین کو ساٹھ دن میٹرنٹی رخصت منظور کی جارہی ہے ۔