کنہیا کمار بیگو سرائے سے امیدوار ہونگے : سی پی آئی

   

پٹنہ 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی کی بہار یونٹ نے آج مہا گٹھ بندھن کے لیڈروں سے کہدیا ہے کہ ریاست میں نشستوں کی تقسیم میںاسے لوک سبھا کی 3 یا 4 نشستوں سے کم کوئی بات قبول نہیں ہوگی ۔ پارٹی نے یہ بھی واضح کردیا کہ نشستوں کی تقسیم کا عمل اندرون ایک ہفتہ مکمل ہوجانا چاہئے ۔ سی پی آئی بہار یونٹ کے سکریٹری ستیہ نارائن سنگھن ے کہا کہ ان کی پارٹی بیگو سرائے نشست سے مقابلہ کریگی چاہے وہ مہا گٹھ بندھن میں شامل ہو یا نہ ہو ۔ اس گٹھ بندھن میں آر جے ڈی ‘ کانگریس ‘ آر ایل ایس پی اور دوسرے شامل ہیں۔ بہار میں لوک سبھا کی جملہ 40 نشستیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے کہ کنہیا کمار کو بیگو سرائے حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا جائیگا ۔