کنہیا کمار شمال مشرقی دہلی سے کانگریس امیدوار

   

نئی دہلی : کانگریس نے دہلی کے تین لوک سبھا حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ پارٹی نے کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے ٹکٹ دیا ہے جہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کے منوج تیواری سے ہوگا ۔ 37 سالہ کنہیا کمار دوسری بار لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے 2019 میںبہار کے بیگوسرائے حلقہ سے سی پی آئی امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا جہاں انہیں بی جے پی امیدوار و مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف شکست ہوگئی تھی ۔ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے 2021 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور انہیں 2023 میں پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ۔ منوج تیواری اس حلقہ سے دو مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 2019 میں اداکار سے سیاستدان بنے تیواری نے سابق چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشت کو شکست دی تھی ۔کانگریس نے سینئر لیڈر جئے پرکاش اگر وال کو چاندنی چوک سے امیدوار بنایا ہے جبکہ اودت راج شمال مغربی دہلی سے امیدوار بنایا ۔