کوئلہ کان نیلامی:جھارکھنڈ کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔سپریم کورٹ نے کوئلہ کانوں کی نیلامی کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج دینے والی جھارکھنڈ حکومت کی عرضی پر منگل کو مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔ چیف جسٹس اروند شرد بوبڑے ،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے ریاستی حکومت کی ایک رٹ عرضی اور ایک آریجنل سوٹ کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا ہے ۔ریاستی حکومت نے دلیل دی کہ مرکزی حکومت نے بغیر کسی صلاح و مشورے کے ہی یک طرفہ فیصلہ کرکے کوئلہ بلاکوں کی نیلامی کی ہے ،جو نامناسب ہے ۔جھارکھنڈ حکومت کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت نے اس سے مشورہ کئے بغیر ریاست کی کوئلہ کانوں کی نیلامی کا یک طرفہ اعلان کردیا ہے ۔