کوئمبتور اور ناگا پٹنم میں این آئی اے کی تلاشی مہم

   

کوئمبتور۔31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے ٹاملناڈو کے اضلاع کوئمبتور اور ناگاپٹنم می تلاشی لی ۔ پولیس کے مطابق این آئی اے نے کوئمبتور میں دو افراد کے گھروں کی تلاشی لی جبکہ ناگاپٹنم میں ایک مکان کی تلاشی لی گئی ۔ این آئی اے عہدیداروں نے ایک شخص سے پوچھ تاچھ بھی کی ۔ ڈی ایس پی سطح کے ایک عہدیدار کی زیرقیادت 10رکنی ٹیم کوچی سے ٹاملناڈو پہنچی اور میان داد اسٹریٹ کے ایک مکان میں تلاشی مہم انجام دی ۔ دہشت گردوں سے رابطہ کے امکانی شبہ میں ایک شخص سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ این آئی اے نے بتایا کہ دہشت گرد گروپس سے تعلق کے شبہ میں تلاش لی جارہی ہے۔