کولکتہ :مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مہاراشٹرا کے سیاسی بحران پر کہا کہ ’’ہم ادھو ٹھاکرے اور سبھی کے لیے انصاف چاہتے ہیں۔‘‘ انھوں نے ساتھ ہی بی جے پی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج آپ (بی جے پی) اقتدار میں ہیں اور پیسے، طاقت، مافیا طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن ایک دن تمھیں جانا ہی ہے۔ کوئی آپ کی پارٹی بھی توڑ سکتا ہے۔ جو ہورہا ہے وہ غلط ہے اور میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔‘