کوئی مسئلہ تھا تو بات کرتے…”: کانگریس نے سچن پائلٹ کے دھرنے کو پارٹی مفادات کے خلاف بتایا

   

جے پور:راجستھان میں سچن پائلٹ اور کانگریس کے درمیان کشیدگی پھر کھل کر سامنے آئی ہے۔ پائلٹ نے جے پور میں شہدا کی یادگار پر منگل کو انشن کا اعلان کیا ہے۔ ادھر راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا نے بھی پائلٹ کے انشن پر سوال اٹھائے ہیں۔ سکھجندر سنگھ رندھاوا نے ٹویٹ کرکے سچن پائلٹ کے طریقہ کار پر اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پائلٹ کو کوئی مسئلہ ہوتا تو بات کرتے۔ ان کا اس طرح کا انشن پارٹی کے مفادات کے خلاف ہے۔سکھجندر سنگھ رندھاوا نے کہا- ‘سچن پائلٹ سوا سال تک نائب وزیراعلیٰ رہے، پھر انہوں نے بدعنوانی کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا؟ انہوں نے مجھ سے ملاقات میں کبھی کرپشن کی بات نہیں کی۔ پارٹی پلیٹ فارم پر بات کرنے کے بجائے براہ راست انشن پر بیٹھنا غلط ہے۔