کوتوال گوڑہ کریشر مشین پر بی آر ایس قائدین کے الزامات بے بنیاد ، کانگریس قائدین کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقے کوتوال گوڑہ میں واقع مانسا ہلز میں کریشر مشین سے ریاستی وزیر پنگولیٹی سرینواس ریڈی اور ان کے بھائی پی پرساد ریڈی کے راگھاوا کنسٹرکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ شمس آباد کانگریس لیڈرس نے یہ بات ایک پریس میٹ میں بتائی ۔ جے نریندر نے بتایا کہ بی آر ایس قائدین صرف کانگریس حکومت کو بدنام کرنے اور کانگریس کے بے داغ وزراء کو نشانے بناتے ہوئے انہیں بدنام کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی من گھڑت کہانی میڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں ۔ کوتوال گوڑہ میں واقع کریشر مشینوں میں ایچ ایم ڈی اے نے بدویل میں 2022-23 میں بی آر ایس کے اقتدار میں 100 ایکر اراضی نیلام کی تھی ۔ اس اراضی میں موجود پتھروں کو کریشر مشینوں میں لاکر ان کا کنکر اور پاوڈر تیار کیا جارہا ہے ۔ جس سے وزیر پی سرینواس ریڈی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ لیکن بی آر ایس قائدین آر ایس پروین ، داسو شرون کمار ، کارتک ریڈی یہاں کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ شیکھر یادو کانگریس منڈل صدر و نرکھوڑہ سرپنچ نے کہا کہ بی ار ایس قائدین سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے وزیر کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ میڈیا سے بات کرنے سے پہلے بی آر ایس قائدین کو حقائق معلوم کرنا چاہئے جس کے بعد ہی الزامات لگائے ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین مٹو پروین کمار ، لنگم یادو ، محمد نظیر الدین ، سنجے یادو اور دیگر افراد موجود تھے ۔۔ ش