کورنٹائن سے بچنے ریاستی سرحد پر شادی کا انعقاد

,

   

٭ ٹاملناڈو۔ کیرالا سرحد پر واقع چنار برج پر ایک جوڑے نے اتوار کو شادی کی۔ کوئمبتور کے متوطن رابنسن اور منار کی ساکنا پرینکا نے دونوں ریاستوں کی سرحد پر شادی رچانے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ تمام فیملی ممبرس کیلئے ٹراویل پاسیس حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔ علاوہ ازیں کوئی بھی فرد جو دیگر ریاست کا سفر کرے اسے 14 روزہ کورنٹائن کا سامنا ہوتا ہے۔ اس لئے سرحد پر شادی کا اقدام قرنطینہ سے بچنے کیلئے بھی کیا گیا ہے۔