کورورنا : امریکہ میں ایک دن میں1100 کے قریب ہلاکتیں

   

نیویارک ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1,081 رہی۔ اس طرح دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ اس ملک میں اس وبا کے سبب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106,180 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کْل تعداد 18 لاکھ 32 ہزار کے قریب ہے۔ یہ وائرس دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ 80 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا سبب بن چکا ہے۔
جبکہ اس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 64 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔