کورونا :24لاکھ سے زائد متاثر،1.64لاکھ ہلاک

   

بیجنگ؍جنیوا؍نئی دہلی، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس پھیلتا ہی جارہا ہے او اب تک دنیاکے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 64 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 24.04 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنس یونیورسٹی اینڈ انجیئنرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے مجموعی طور سے 2,404,254 لوگ متاثر ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر164,561 ہوگئی ہے ۔پوری دنیا میں اب تک 623,135 لوگ اس بیماری سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اوروزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 17265 لوگ اس سے متاثر ہیں اور 543 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ اب تک 2547 لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔سی ایس ایس ای کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہے اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں یہ وبا تباہ کن صورت حال اختیارکرچکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 759118 لوگ اس سے متاثر ہیں جبکہ 40665 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 70337 لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔امریکہ کے بعد سب سے سنگین صورت حال یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 23,660 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 178972 لوگ اس سے متاثر ہیں۔اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 82747 لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں اور 4632 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیارکی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔