کورونا :افغان امن عمل بھی متاثر ہونے کا خدشہ

   

کابل ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نئے کورونا وائرس کی وجہ سے افغان امن عمل بھی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر جیلوں میں قید طالبان قیدیوں میں سے یا طالبان کی قید میں افغان اہلکاروں میں سے کوئی اس وائرس میں مبتلا ہو کر مارا جاتا ہے تو امریکہ اور طالبان کے مابین حال ہی میں طے پانے والی ڈٰیل ضائع ہو سکتی ہے۔ دوحہ ڈیل میں قیدیوں کا تبادلہ ایک اہم موضوع ہے تاہم یہ معاملہ التوا کا شکار ہے۔ 23 مارچ کو طے پانے والی ڈیل کو افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔