کورونا :ایران سے لائے گئے تین اور شہریوں کی رپورٹ مثبت

   

Ferty9 Clinic

جیسلمیر 3اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے جیسلمیر میں ایران سے لائے گئے ہندوستانی شہریوں میں آج تین اورافراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جیسلمیر کے فوجی علاقے میں ایران سے لائے گئے ہندوستانی شہریوں میں تین اور کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ ان تینوں شہریوں کو 108 ایمبولینس سے جودھپور روانہ کر دیا گیا ہے۔ان کو ملا کر اب تک جیسلمیر میں ایران سے لائے گئے ہندوستانی شہریوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12 جبکہ جودھپور میں 9 افراد سے خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔