کورونا بحران سے متاثرہ کشمیری طلباء اور عوام کی گھر واپسی

   

Ferty9 Clinic

سری نگر۔ کورونا کیسز میں روز افزوں ہو رہے بے تحاشا اضافے کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا نے وادی واپس آنا شروع کیا ہے ۔ تاہم جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے کورونا کی روک تھام کے لئے مختلف النوع پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی غیر مقامی مزدور و دوسرے پیشہ ور لوگ وادی میں ہی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نے بیرون وادی کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا کی مدد کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے ۔ طرفہ بشیر نامی ایک طالبہ جو اتر پردیش کے ایک کالج میں انجینئرنگ کی پڑھائی کر رہی ہیں، نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمارے کالج اور ملحقہ علاقوں میں کورونا کے کئی کیسز آنے کے بعد کالج کے سبھی طلبا اپنے اپنے گھر واپس چلے گئے ۔