کورونا بحران میں عوام کو دوا کیلئے در در بھٹکنا پڑا:مشرا

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے کہا ہے کہ مایاوتی حکومت کے میعاد کار میں اترپردیش میں سات میڈیکل کالجوں کا قیام کیا گیا جبکہ موجودہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں ترقی کی رفتار ٹھپ ہوگئی۔ نتیجتا کورونا بحران میں عوام کو دواؤں اور طبی سہولیات کے لئے در در بھٹکنا پڑا۔مشر نے منگل کو ایک کے بعد ایک تین ٹوئٹ کر کے بی جے پی اور ایس پی پر طبی سہولیات کو بدحال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے بی ایس پی کے میعاد کار میں کئے گئے کاموں کو شمار کرایا۔انہوں نے کہا’ بہن جی کے میعادکار میں عوامی زندگی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے طبی شعبے میں اہم ترقیاتی کام ہوئے جن میں 7میڈیکل کالج، 2ہومیوپیتھی کالج و 2پیرا میڈیکل کالج کے قیام اور موبائل میڈیکل وین کا آغاز ہوا۔پارٹی جنرل سکریٹری نے کہا’ بی ایس پی میعاد کے بعد ایس پی اور موجودہ بی جے پی حکومت نے ترقی کی رفتار کوروک دیا۔ جس کا نتیجہ ہمیں کورونا بحران میں دیکھنے کو ملا۔ جہاں ریاست کی عوام دواؤں اور طبی سہولیات کے لئے در در کو بھٹکنے کو مجبور ہوئے ۔ اب یہ لوگ انتخاب قریب آتا دیکھ فیتا کاٹنا شروع کردیا ہے لیکن جن کنبوں نے ریاستی حکومت کی بد انتظامی اور بے حسی کی وجہ سے اپنوں کو کھویا ہے ۔ اسے کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔یہ بھی یاد رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سدھا رتھ نگر ضلع سے اترپردیش کو نئے میڈیکل کالجوں کا سوغات دیتے ہوئے کہا تھاکہ اترپردیش کو لمبے عرصے تک اعلی طبی سہولیات سے محروم رکھنے کے لئے اپوزیشن پارٹیاں ذمہ دار ہیں۔