جنیوا: مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2861487 ہو گئیں، کیسز 13 کروڑ 13 لاکھ 49 ہزار سے تجاوزکر گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 568513 ہو گئیں، کیسز 3 کروڑ 13 لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں330297 ہو گئیں،کیسز1 کروڑ 29 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 164655 ہوگئیں، کیسز 1 کروڑ 24 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئے۔ فرانس میں 96493افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد47لاکھ41ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں 100017 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز کی تعداد45لاکھ72ہزار ہو گئی۔برطانیہ میں اموات 126826 ہو گئیں اور کیسز43لاکھ57ہزار سے بڑھ گئے۔ اٹلی میں ہلاکتیں110704ہو گئیں، کیسز 36 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئے۔ترکی میں 32178افراد جاں بحق جبکہ متاثرین کی تعداد34لاکھ45ہزار52ہو گئی۔سپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 75 ہزار 698 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 965 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 502 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 28 لاکھ 86 ہزار 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 690 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 9 تک جا پہنچی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 57 لاکھ اور 2 کروڑ 27 لاکھ 63 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔
