کورونا دنیا کے سامنے بنا چیلنج، سائنس دانوں نے ایک سال میں ہی بنائی ‘میڈ اِن انڈیا’ ویکسین: وزیر اعظم مودی

   

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا پچھلے 100 سالوں کا سب سے بڑا چیلنج بن کر دنیا کے سامنے آچکی ہے۔ انسانیت کو اس تباہی سے بچانے کے لیے ایک سال میں ویکسین بنا کر لوگوں کو دینے کا اتنا بڑا کام شاید تاریخ میں پہلی بار ہوا ہو۔ پی ایم مودی نے سی ایس آئ آر سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے ایک سال میں ہی ‘میڈ اِن انڈیا’ کورونا ویکسین تیار کی اور اسے شہریوں کو دستیاب کردیا۔ ایک سال کے اندر ملک کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کٹ اور ضروری سامان سے خود انحصار ہوگیا۔ اتنے کم وقت میں ، ہمارے سائنسدانوں نے نئی دوائیں دریافت کیں ، آکسیجن کی پیداوار بڑھانے کے طریقے ڈھونڈ لیے۔