نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے 11 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 108 تک پہنچ گئی ہے اور 119 متاثرہ متریضوں کی کمی کے ساتھ کل تعداد 7264 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو فعال کورونا مریضوں کی کل تعداد 7383 تھی۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں سات، چھتیس گڑھ، دہلی، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں ایک ایک مریض کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اتر پردیش، راجستھان اور کرناٹک میں زیادہ فعال کیس رپورٹ ہوئے ہیں، وہیں قومی دارالحکومت، کیرالہ، تمل ناڈو اور گجرات میں ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے ۔ 22 مئی کو ملک میں کورونا کے صرف 257 ایکٹو کیسز تھے جو آج بڑھ کر 7264 ہو گئے ۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 13604 مریض کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اتر پردیش (37)، راجستھان (30) اور کرناٹک (18) سے کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دہلی میں 33، کیرالہ میں 87 اور مہاراشٹر میں 38 تک رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق انفیکشن نئی ابھرتی ہوئی اقسام، خاص طور پر LF.7، XFG، JN.1 اور حال ہی میں شناخت کی گئی NB.1.8.1 ذیلی اقسام کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ یہ معاملے زیر تفتیش ہیں۔