لاڈرہل۔ امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان یہاں کھیلی جانے والی دو میچوں کی ونڈے سیریز کوکورونا وبا کے خطرے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔امریکہ کرکٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعدامریکہ اور آئرلینڈ کی ونڈے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیا ن دومقابلوں کی ٹی20 سیریز کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا تھا۔