کورونا سے اٹلی میں 3405،چین میں 3248لوگوں کی موت

   

روم،20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں کورونا وائرس (کووڈ 19)کے انفیکشن پھیلنے سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور پچھلے 24گھنٹوں میں 427 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوگئی ہے جبکہ چین میں اب تک کل 3248لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اٹلی کے صحت افسروں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 427 لوگوں کی موت کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 3405 ہوگئی ہے ۔اٹلی میں اب چین سے بھی زیادہ اس وبا کا اثر ہے جس سے وہاں زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔شہری سلامتی کے محکمے کی طرف سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق اٹلی میں اب تک 41035 لوگوں کو کورونا وائرس انفیکشن ہوچکا ہے اور تقریباً 4400شہری اس سے انفیکشن میں 14ہزار 935افراد کو انہی کے گھروں میں الگ سے رکھاگیا ہے جبکہ چہارشنبہ کو 12ہزار90لوگوں کو گھر میں رکھاگیا تھا۔محکمے نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق علامات پائے جانے کے بعد 15ہزار 757لوگو کو اسپتالوں میں داخل کیاگیا اور تقریباً دو ہزار 498 لوگوں کی حالت بے حد نازک بنی ہوئی ہے جنہیں آئی سی یو میں سخت نگرانی میں رکھا گیاہے ۔اٹلی میں کورونا وائرس کا خطرہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔اٹلی میں ابھی تک سب سے زیادہ 3405 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ چین میں اب تک 3245 لوگوں کی وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوئی ہے اور 80ہزار967لوگ وائرس سے متاثر ہیں۔پوری دنیا میں خطرناک وائرس سے اب تک 9291لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور دو لاکھ 27ہزار 203 لوگ اس وائرس سے متاث ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے 11 مارچ کو عالمی مہاماری کا بھی اعلان کردیا تھا۔