رکن راجیہ سبھاکے آر سریش ریڈی کا ٹیکہ لینے کے بعد آرمور میںخطاب
آرمور: رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی نے آرمور کا دروہ کرتے ہوئے کوویڈ 19 ویکسین ٹیکہ اندازی گورنمنٹ ہاسپٹل آرمور میں حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر رمیش کے علاوہ دواخانہ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناگراج ،ٹی آر ایس قائدین بی گنگا دھر، رنگنا،محمد شاہد، محمد عادل، محمد احمد اور دیگر قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کے آر سریش ریڈی نے ٹیکہ لینے کے بعد گورنمنٹ ہاسپٹل کے احاطے میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 ٹیکہ اندازی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے، مختلف شہروں اور دیہاتوں میں عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت کی اپیل پر عمل کیا یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس پر قابو پایا گیا ،حکومت کی جانب سے جو ٹیکہ دیا جارہا ہے اس کے متعلق بتایا کہ اس سے کوئی سائیڈایفکٹ نہیں ہیں یہ کوویڈ کی روک تھام کیلئے ہے اسی لئے میں آرمور کا مقامی شہری ہونے پر رکن پارلیمنٹ رکن ہونے کے لحاظ سے میں نے ٹیکہ لیا ہے اور میں آپ تمام سے گذارش کرتا ہوں آپ نے جس طرح کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی ہے اسی طرح تمام افراد ٹیکہ لیں۔ دیہاتی کمیٹیاں،سیاسی قائدین اور نوجوان اس طرف توجہ دیں اور اس بیماری کا مکمل خاتمہ کریں۔ بعد ازاں رکن راجیہ سبھا نے یوتھ لیڈر عادل کے مکان پہنچ کر انہیں مبارکباد پیش کی، عادل نے سریش ریڈی کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔