Lancet کی رپورٹ میں انکشاف ، وزارت صحت نے گمراہ کن بتایا
لندن / نئی دہلی : ہندوستان میں جنوری 2020 اور دسمبر 2021 کے درمیان کورونا وائرس کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4.07 ملین بتائی گئی ہے ۔ جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ Lancet کی نئے تجزیہ کی رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات بتائی گئی اموات کی تعداد سے 8 گنا زیادہ ہے ۔ لینسیٹ کی رپورٹ پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے کل اس رپورٹ کو خیالی اور گمراہ کن تجزیہ قرار دیا ۔ وزارت صحت نے کہا کہ رپورٹ تیار کرنے والوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ رپورٹ کی تیاری میں جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اس میں کئی خامیاں ہیں ۔ وزارت نے کہا کہ تجزیہ میں مختلف ممالک کے لیے مختلف طریقہ کار اختیار کیا گیا ۔ ہندوستان کے لیے اس تجزیہ کے لیے ڈیٹا جمع کرنے کا جو ذریعہ استعمال کیا گیا وہ نیوز پیپر یا اخبارات کی رپورٹ سے لیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس تجزیہ کے نتائج کے درست اور مناسب ہونے سے متعلق شدید خدشات پیدا ہوتے ہیں ۔