کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ نئے کیسزکے مقابلے میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں اور اس کی شرح کم ہوکر 6.2 فیصد رہ گئی ہے ۔ اس دوران گذشتہ روز24 لاکھ 26 ہزار 265 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گے ۔ ملک میں اب تک 22 کروڑ 10 لاکھ 43 ہزار 693 افراد کو ٹیکے لگا ئے جا چکے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 134154 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار 986 ہوگئی ۔ اس دوران دو لاکھ 11 ہزار 499 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو کروڑ 63 لاکھ 90 ہزار 584 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 80 ہزار 232 کم ہوکر 17 لاکھ 13 ہزار 413 رہ گئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2887 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین لاکھ 37 ہزار 989 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.79 ہوگئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہوگئی ہے ۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14654 کم ہو کر 2،18،844 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 29270 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5460589 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 553 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 96751 ہوگئی ہے ۔کیرالہ میں اس دوران 10260 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 192568 ہوگئی ہے ۔ وہیں 29708 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2364210 ہوگئی ہے جبکہ مزید 213 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 9222 ہوگئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 5275 کم ہوئے ہیں ۔