کورونا سے صحتیاب مریض عام لوگوں کی طرح :ڈاکٹر نوید شاہ

   

سرینگر۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے ایک معروف ڈاکٹر اور سی ڈی اسپتال سری نگر کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے کہا ہے کہ سرینگر جلد ہی صحت یاب کووڈ۔19 مریضوں کو رخصت کرنے کے مرحلے میں داخل ہوگا اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ افراد دیگر لوگوں کی طرح اب نارمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونے کے بعد اس مریض سے دوسرے کو بیماری لگنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔