کورونا سے عوام کا حکومتوں پر اعتماد کم ہو رہا ہے: سروے

   

Ferty9 Clinic

پیرس۔ ایک تازہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے معاملے میں چند حکومتیں اپنے عوام کا اعتماد کھوتی جا رہی ہیں۔ سب سے نمایاں کمی امریکا میں دیکھی گئی، جہاں سروے میں شامل چوالیس فیصد افراد نے حکومتی رد عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ سروے جولائی کے وسط میں چھ ممالک میں کیا گیا۔ مطالعے میں شامل اکثریتی افراد کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی شدت اب تک بتائی گئی شدت سے کہیں زیادہ ہے۔ فرانس واحد ایسا ملک تھا، جہاں وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر عوام کا اپنی حکومت پر بھروسہ بڑھا ہے۔