حیدرآباد ۔ /9 اپریل (سیاست نیوز) کورونا وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی نعشوں کو منتقل کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت نے نئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں ۔ متوفی کو منتقل کرنے خصوصی عملہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اس عملہ کو دوسری کوئی زائد ذمہ داری نہیں رہے گی ۔ نعشوں کو قبرستان یا شمشان گھاٹ منتقل کرنے کیلئے علحدہ گاڑی رہے گی ۔ نعش کو قبرستان یا شمشان گھاٹ منتقل کرنے سے قبل مکمل سائناٹائزڈ کیا جائے گا ۔ تدفین یا آخری رسومات کے موقع پر 5 سے زائد افراد نہیں رہیں گے ۔
