کورونا سے متاثرہ ششی کلا جیل سے رہا، دواخانہ منتقل

   

بنگلورو: آل انڈیا انا ڈی ایم کے سے خارج لیڈر وی کے ششی کلا کو آج جیل سے باقاعدہ رہا کردیا گیا۔ جیل حکام نے ضابطوں کی تکمیل کے بعد ششی کلا کی رہائی عمل میں لائی۔ اس ضمن میں ضابطوں کی تکمیل وکٹوریہ ہاسپٹل میں کی گئی جہاں وہ کورونا وائرس انفیکشن کے سلسلہ میں زیر علاج ہیں جس سے وہ ایک ہفتہ قبل متاثر ہوئی تھیں۔ ان کی نسبتی بہن جے الاورسی بھی دواخانہ میں ان کے ساتھ زیر علاج ہیں۔ سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا فبروری 2017ء سے یہاں چار سال جیل میں رہی تھیں۔ وہ 66 کروڑ روپئے کے غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں ماخوذ ہوئی تھیں۔ ششی کلا کے استقبال کے لیے دواخانہ کے باہر حامیوں کا ہجوم تھا۔