کورونا سے متاثرہ کیمرہ مین کے انتقال پر دوردرشن کا دفتر بند

   

نئی دہلی،29 مئی(سیاست ڈاٹ کام)دوردرشن کے کیمرہ مین یوگیش کمار کے انتقال کے بعد دوردرشن دفتر کو سیل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوگیش کمار کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد ان کا پرسوں انتقال ہوگیا۔کل آئی جانچ رپورٹ میں ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ذرائع کے مطابق دوردرشن دفتر کو سینیٹائز کرنے کے لئے دفتر کو دو دن کے لئے سیل کردیا گیا ہے ۔مسٹر کمار 53 برس کے تھے ۔واضح رہے کہ کورونا کی وبا سے دارالحکومت کے کئی صحافیوں اور فوٹوگرافر متاثر ہوئے ہیں۔