جنیوا: اقوام متحدہ کے صنف نازک کی بہبود سے متعلق پروگرام (یو این ڈی پی) کا کہنا ہیکہ کوویڈ۔19 کی عالمی وبا کے سبب 2021ء تک مزید 4.7 کروڑ خواتین اور لڑکیاں شدید غربت میں مبتلاء ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ اس طرح لڑکیوں اور خواتین کی تعداد جو سخت غریبی میں ہوگی، بڑھ کر 43.5 کروڑ تک پہنچ جائے گی اور اس میں 2030ء تک کمی واقع ہونے کا امکان نہیں ہوگا۔