حیدرآباد 21 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں محکمہ صحت کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ فوت ہونے والے مشتبہ افراد کی نعشوں سے نمونے حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم آخری رسومات کی ادائیگی میں تمام ضروری احتیاط برتی جائیگی ۔ اس کے علاوہ رابطے میں آنے والے افراد کا پتہ چلایا جائیگا ۔ اس کے علاوہ کسی مشتبہ فرد کے آئیسولیشن اور ان کے معائنوں اور علاج وغیرہ کی جانچ بھی کی جائیگی ۔ وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جب کوئی شخص فوت ہوجائے تو پھر کوئی معنی نہیں رہتے ۔ جب ہم تمام معاملات میں درکار احتیاط کر رہے ہیں تو یہ بات معنی نہیںرکھتی کہ ہم اس کے نمونے حاصل کریں یا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو طریقہ کار ہے وہ پورا کیا جائیگا جس میں آخری رسومات کی ادائیگی ‘ متوفی کے رابطے ‘ آئیسولیشن اور ٹسٹنگ وغیرہ کی جانچ کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مثبت کیس کے جو کچھ بھی پروٹوکول ہوتے ہیں ان سب کا خیال رکھا جائیگا ۔