ممبئی:ملک میں عالمی وبا کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا وائرس ریاستی پولیس لے لیے روزبروز خطرناک ثابت ہورہا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کورونا کو شکست دینے والے پولیس اہلکاروں کی شرح 88 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 پولیس اہلکار اس کی زد میں آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کو بڑھ کر 24254 ہوگئی ہے ۔ان میں 2652 افسر ہیں۔مہاراشٹر پولیس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس دوران دو پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 253 ہوگئی ہے ۔مہاراشٹر میں فی الحال 2578 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہیں جن میں 298 افسر شامل ہیں۔سبھی مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں زیرعلاج ہیں۔کورونا سے اب تک 21423 پولیس اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں 2329 افسر شامل ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والے پولیس اہلکاروں کی شرح بڑھ کر 88.32 فیصد پہنچ گئی ہے جو پیر کو 87.69 تھی۔