کورونا سے نمٹنے حکومت کے دواہم اقدام:کجریوال

   

نئی دہلی : دہلی میں کورونا انفکشن کی خطرناک صورت حال کے درمیان وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ حکومت نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے دو اہم اقدام اٹھائے ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔کجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا سے کہا کہ ایک تو پلازمہ تھراپی اور دوسرے آکسیجن کی سطح بنائے رکھنے پر خاص زوردیا جارہا ہے ۔پلازمہ تھراپی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے کورونا مریضوں کے علاج میں بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔پلازمہ تھراپی کا 29مریضوں پر استعمال کیا گیا تھا،جو ٹھیک ہوگئے ہیں۔اب حکومت کو 200مریضوں کا علاج اس طریقے سے کرنے کی اجازت ملی ہے ۔ایل این جے پی اور راجیو گاندھی اسپتال میں پلازمہ تھراپی کی جارہی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیرصحت کی حالت سنگین ہونے پر انہیں پلازمہ تھراپی دی گئی تھی۔ کجریوال نے کہا کہ جس متاثرین کی حالت سنگین ہے ،وہ وینٹیلیٹر پر ہوں اور ان کے مختلف اعضاء نے کام کرنا بند کردیا ہو تو ان پر اس تھراپی کا اثر غالباً نہ ہو لیکن جن کی حالت تھوڑی بہتر ہے ان پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔آکسیجن لیول سے متعلق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام حالات میں آکسیجن کی سطح 95ہونی چاہئے ۔