نئی دہلی:حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ کورونا کے وبا سے نمٹنے کے لئے پختہ انتظامات ہیں اور ملک میں ہر تین کلومیٹر پر کوووڈ۔19 کے انفیکشن سے نمٹنے کئے لئے کوئی نہ کوئی مرکز ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکز ی وزیر ہرش وردھن نے ایوان دو دن میں تقریبا چار گھنٹے تک کورونا کی وبا کی صورتحال اوراس سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے ملک میں بنیادی انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے ۔ تقریباً آٹھ ماہ قبل ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کوئی بندوبست نہیں تھا لیکن حکومت کی مربوط کوششوں سے اس وبا سے نمٹنے کے لئے ایک انفراسٹرکچر تشکیل دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماسک، وینٹی لیٹر اور پی پی ای بنانے والے پلانٹ ملک میں موجود ہیں۔ اور ان میں استعمال ہونے سے زیادہ سامان تیار کیا جارہا ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کوووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات سے مریضوں کی تعداد کم ہوگئی ہے اور اموات کی شرح کم ہے ۔ ا