بروسلز 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یوروپی یونین کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے 15 بلین ڈالرس عطیہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یوروپی کمیشن کی سربراہ نے اعلان کیا کہ اس رقم سے ان ممالک کی مدد کی جائیگی جہاں نگہداشت صحت کا نظام کمزور ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس وائرس کو یوروپ میں ہی شکست دینا کافی نہیں ہے ۔ دنیا کے دیگر ممالک کی بھی اس لڑائی میں مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔